جھوٹے وعدوں والی بی جے پی کو عوام ووٹ سے کچلیں گے:اکھلیش

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ جھوٹے وعدوں اور اشتہاراتی ذرائع کے ذریعہ اترپردیش میں حکومت چلانے والی بی جے پی کو عوام ووٹوں سے کچلنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ بی ایس پی کے سابق ریاستی صدر آر ایس کشواہا اور سابق ایم ایل اے ادے پال موریہ کے علاوہ اترپردیش ملازم یونین لیڈر ہری کشور تیواری سمیت تمام لوگوں کو ایس پی میں شامل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں اکھلیش نے آج کہا کہ عوام نے بی جے پی پر اعتماد کااظہار کر کے دو بار لوک سبھا اور 2017 میں یوپی میں حکومت بنانے میں مدد کی لیکن اس کی توقعات کا خون کیا گیا۔ مرکز کی مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو 5 ٹریلین ڈالر بنانے کا دعوی کیا تھا جبکہ یوپی میں یوگی حکومت نے ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن نتیجہ ابھی بھی صفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرکنٹرول پانے کا وعدہ بھی کورا کاغذ ثابت ہوا۔ صبح کی چائے سے لیکر رات کے کھانے تک سب کچھ کئی گنا مہنگا ہوچکا ہے۔ گلوبل انڈیکس میں ہمارا ملک پاکستان،نیپال اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے چلاگیا ہے ۔ عدم تغذیہ میں اترپردیش پورے ملک میں سرفہرست ہے ۔یہ سب بی جے پی حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔

اکھلیش کے خلاف ایف آئی آر درج
لکھنؤ کے گوتم پلی پولیس اسٹیشن میں ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ ان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔ انہوں نے 4 اکٹوبر کو لکھیم پور تشد دکیخلاف اپنی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا تھا۔