انبالہ، 11 مئی (یو این آئی) ہریانہ کے توانائی، ٹرانسپورٹ اور محنت کے وزیر انل وج نے ہفتہ کو پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے اتوار کو کہا کہ جھوٹ، فریب اور دھوکہ دہی پاکستان کے ہتھیار ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر وج نے کہا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت اور فوج اس پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہندوستانی فوج نے بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا جواب دیا ہے ۔مسٹر وج نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اسی طرح جواب دیا جائے گا جس طرح ملک پر حملے کی صورت میں دیا جاتا ہے ۔