جھوٹ بولنے کی سزا، بورس جانسنکا پارلیمنٹ میں داخلہ بند

   

لندن: جھوٹ بولنے پر سابق وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کا پارلیمنٹ میں داخلہ بند کر دیا گیا۔جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیے گئے ہیں، ان کا خصوصی پاس بھی منسوخ کردیا گیا۔اراکین پارلیمنٹ نے بھی جانسن سے متعلق کمیٹی رپورٹ پر مُہر لگا دی۔ پارٹی گیٹ رپورٹ کے حق میں 254 ارکان نے ووٹ دیا۔ صرف 7 ارکان نے استحقاق کمیٹی کے نتائج کے خلاف ووٹ دیا۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جانسن نے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑنے کے بعد ایک سال کے دوران پیش آئے واقعات میں پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا۔