چیف منسٹر پر خاندانی سیاست کرنے کا الزام ، شادنگر میں ڈیکلریشن جلسہ سے راجیہ سبھا ممبر ناصرحسین کا خطاب
شادنگر ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی سی ڈبلیو سی و راجیہ سبھا ممبر محمد ناصر حسین نے شادنگر کے ایڈن گارڈن پلازہ فنکشن ہال میں منعقدہ بی سی ڈیکلریشن جلسے سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اقلیتیں ہی ریاست بلکہ ملک بھر میں بادشاہ گر موقوف رکھتے ہیں۔ تلنگانہ ریاست کے وزیر اعلی کے سی آر جھوٹ کی بنیاد پر گزشتہ 10 سال سے تلنگانہ ریاست میں اقتدار پر بیٹھے ہوئے ہیں۔جھوٹ پر بیٹھی ہوئی ٹی آر ایس سرکار کو بے دخل کرنے کا وقت آچکا ہے۔ وزیراعلی نے کئی ایک وعدے کیے لیکن عمل کسی پر بھی نہیں کیے۔ وزیر اعلی کے سی آر تلنگانہ ریاست میں خاندانی سیاست کر رہے ہیں۔ ان کے افراد خاندان میں ہی اہم قلمدانوں کو تقسیم کر رکھا ہے۔فی الحال تلنگانہ میں امیر فیملی کے سی آر کی فیملی ہی ہے۔ شراب گھوٹالے میں پہلے کے سی آر کی بیٹی کویتا کا نام شامل ہونے کے ساتھ ہی اندرون طور پر وزیر اعلی کے سی آر نے وزیراعظم نریندر مودی سے خفیہ ملاقات کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے نام کو چارج شیٹ سے نکلوا دیا۔انہوں نے ایم آئی ایم پارٹی کے اسد الدین اویسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسد الدین اویسی ملک کی دیگر ریاستوں میں جا کر اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتار کر راست طور پر بی جے پی کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسد الدین اویسی سے سوال کیا کہ تلنگانہ ریاست میں ایم آئی ایم پارٹی کا مضبوط موقوف رکھنے کے باوجود 119 حلقہ جات میں آپ امیدواروں کو کیوں کھڑا نہیں کرتے۔ریاست میں 30 نومبر کو منعقدر رائے دہی میں کانگریس پارٹی امیدواروں کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے اور شادنگر حلقہ کے کانگریس امیدوار ویرلا پلی شنکر کو اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ ومشی چندر ریڈی نے بی سی ڈیکلریشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کے قیام بعد کے سی آر نے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ 12 فیصد تحفظات کا اعلان شادنگر کی سرزمین پر ہی کیا تھا۔ تلنگانہ کے مسلمان 12 فیصد تحفظات پر عمل اوری کیلئے کے سی آر کا دو میعاد تک انتظار کیا۔ کانگریس پارٹی سینیئر اقلیتی قائد عثمان محمد خان شادنگر کے ایڈن گارڈن میں منعقدہ مسلم اقلیتوں کے جلسہ سے کہا کہ تلنگانہ کی بی آر ایس حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر مسلم اقلیتوں کے دشمن ہیں۔ اس بات کو عوام سمجھنے کی ضرورت ہے۔کانگریس پارٹی اقلیتی قائد علی مسقطی بی سی ڈکلریشن پروگرام سے کہا ہے کہ وزیراعلی کے سی آر نے کبھی بھی مسلمانوں کی تعلیمی و فلاحی ترقی کو لے کر کبھی سنجیدہ نہیں رہے۔شادنگر حلقہ کانگریس پارٹی امیدوار ویرلا پلی شنکر نے کانگریس پارٹی اور میں خود بھی مسلم اقلیتوں کیلئے ضرور بہ ضرور کام کروں گا۔ اس موقع پر مائنارٹی بی سی ڈیکلریشن پوسٹر کی رسم اجرا عمل میں آئی۔ بعد ازاں وی یس آر سی پی پارٹی کے کنوینر محمد ابراہیم اور ان کے پارٹی کے قائدین کو سی ڈبلیو سی قائد ناصر حسین نے کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کر لیا۔ کانگرس پارٹی کے بی سی ڈکلیریشن پروگرام میں مقامی عوام بڑی تعداد میں موجود تھی۔