نئی دہلی: شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو جنوبی ممبئی میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں داخل ہونے سے پہلے کہا کہ وہ نہ جھکیں گے اور نہ ہی پارٹی چھوڑیں گے۔ منی لانڈرنگ کیس کی جانچ کے سلسلے میں ای ڈی کی ٹیم نے اتوار کو راوت کے گھر پر چھاپہ مارا۔ راوت کو بھانڈوپ میں واقع ان کے گھر سے ای ڈی آفس لے جایا گیا، جس کے باہر انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’وہ (ای ڈی) مجھے گرفتار کرنے جا رہے ہیں، میں گرفتار ہونے جارہا ہوں، انہوں نے کہا: ‘میں نہیں جھکوں گا۔’