جھگڑا نہ کرنے پر شوہر سے طلاق لینے کا عجیب واقعہ

   

٭ ایک عجیب و غریب اور حیرت انگیز واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے صرف اس لئے طلاق لینے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اس سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا ہے ۔ شادی کے 18 ماہ بعد خاتون طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع ہوئی ۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر کی جانب سے اس سے بے پناہ محبت کرنے سے اس کا دم گھٹتا ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ مجھ پر چیختا چلاتا نہیں ہے اور کسی بھی مسئلہ پر مجھے پریشان نہیں کرتا ۔ یہاں تک کہ وہ میرے لئے پکوان بھی کرتا ہے اور گھر کے کاموں میں میری مدد کرتا ہے ۔ خاتون نے مزید بتایا کہ جب بھی وہ کوئی غلطی کرتی ہے تو وہ اسے معاف کردیتا ہے ۔ میں اس سے بحث کرنا چاہتی ہوں ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے ایسی زندگی کی ضرورت نہیں ہے جہاں شوہر ہر بات کیلئے راضی ہوجاتا ہے ۔