جھگڑوں سے تنگ شوہر نے بیوی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

   

حیدرآباد: روز روز جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی میں پیش آئی۔پولیس نے کہا کہ رامنا اور رتناکماری کا جھگڑا مختلف مسائل پر اکثر ہواکرتاتھا۔کل شب بھی دونوں میں بحث وتکرار اورجھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کردیا اور لاش کو بستر پر رکھ دیا۔بعد ازاں اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس جوڑے کے پڑوسیوں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے پنچنامہ کیا اور مقام واقعہ کے تفصیلی معائنہ کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے پڑوسیوں سے بھی معلومات حاصل کی۔