حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سڑک حادثہ کے بعد جھگڑے میں صلح کروانا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں کار الٹ جانے کے سبب پیش آئے واقعہ میں پرمیشور نامی 30 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق پرمیشور اس کے ساتھی راجو کے ہمراہ کل رات مسافر بردار آٹو میں سفر کر رہا تھا ۔ انہوں نے راستہ میں دیکھا کہ ایک موٹر سائیکل اور کار کے درمیان حادثہ ہوا اور بحث و تکرار جھگڑا چل رہا تھا ۔ ان دونوں نے صلاح کروانے کی کوشش کی اور موٹر سائیکل راں کو مقام حادثہ میں روانہ کردیا ۔ اس بات پر برہم کار میں سوار ستیش اور پرساد نے جبراً پرمیش اور اسکے ساتھی پرساد کو کار میں بٹھا لیا اور دونوں کے مکان کا پتہ بتانے کیلئے لے جارہے تھے کہ کچھ دور کے فاصلہ پر کار الٹ گئی اور اس حادثہ میں پرمیشور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔