20 لاکھ روپئے انعام تھا ۔ ورنگل میں پولیس کے روبرو ہتھیار ڈالے
رائے پور: چھتیس گڑھ کے سب سے بڑے قتل عام، جھیرام گھاٹی قتل عام-2013 کی 20 لاکھ روپے کے انعامی نکسلائیٹ منجولا عرف نرملا نے آج تلنگانہ کے ورنگل میں پولس کے سامنے خودسپردگی کی جنہوں نے کانگریس کے ریاستی صدر نند کمار پٹیل، سابق مرکزی وزیر ودیاچرن شکلا، بستر ٹائیگر کے مہیندر کرما سمیت درجنوں لیڈروں کو قتل کردیا گیا تھا۔منجولا نے ورنگل میں پولیس کمشنر کے سامنے خودسپردگی کی ہے ۔ جھیرام واقعہ میں چھتیس گڑھ کے کئی سینئر کانگریسی لیڈروں کی جانیں چلی گئیں اور کانگریس کی فرنٹ لائن تقریباً تباہ ہوگئی تھی۔منجولا بدنام زمانہ نکسلی لیڈروں کوڈی کمار سوامی عرف آنند اور کوڈی وینکنا عرف گوپنا کی بہن ہے اور دنداکرن اسپیشل زونل کمیٹی، ساؤتھ سب ڈویژن بیورو کی رکن بھی ہے ۔ وہ 1994 میں ماؤنواز تنظیم میں شامل ہوئی تھی اور آج یعنی 15 نومبر 2024 کو اس نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔واضح رہے کہ یہ واقعہ 25 مئی 2013 کو اس وقت پیش آیا جب چھتیس گڑھ میں ایک ہولناک قتل عام ہوا، جسے ریاست کا سب سے بڑا سیاسی قتل عام مانا جاتا ہے ۔ اس حملے میں کانگریس کے سینئر لیڈر نند کمار پٹیل، ودیا چرن شکلا، مہیندر کرما، ادے مدلیار سمیت 30 کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔اس حملے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس دونوں حکومتوں کے دور میں تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا لیکن اس قتل عام کے مجرموں کو بے نقاب نہیں کیا سکا اور نہ ہی اس کے پیچھے کا معمہ اب تک حل ہو سکا ہے ۔