گلبرگہ۔ 12 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ کوٹنور جھیل موقوعہ نزد ہاگرگہ گائوںمیں ایک نوجوان مچھلی پکڑنے کے دوران گڑھے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22سالہ اصغر خان ولد انور خان ساکن زبیر کالونی، ہاگرگہ کراس، گلبرگہ کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہا کہ اصغر خان اپنے دوستوں نذیر، نظام اور دو دیگر افراد کے ہمراہ خواجہ کوٹنورر جھیل کے قریب پانی کے گڑھے میں تیراکی یا مچھلی پکڑنے کے لئے گئے اور پانی میں گر کر ڈوب گئے۔ اسسلسلہ میں گلبرگہ یونیورسٹی پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی کی خود کشی
گلبرگہ۔ 12 مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا لنگاکالونی گلبرگہ میںدو دن قبل پشپا نامی ایک نوجوان لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔معلوم ہوا ہے کہ ایک نوجوان نے اس سے کہا تھاکہ وہ اس سے شادی کریگالیکن بعد میں اس نے اس لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ پشپا کے والد تکارام فلٹر بیڈ کالونی کے ساکن ہیں۔ کرن نامی نوجوان کو پشپا سے محبت تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ وہ پشپا سے شادی کر لیں گے۔ لیکن اس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ پشپا نے شادی سے انکار پر یلالنگا کالونی میں واقع اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس سلسلہمیں کرن کے خلاف یونیورسٹی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔