جہادیوں کے راکٹ حملہ میں 12 شامی شہری ہلاک

   

Ferty9 Clinic

دمشق ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) راکٹ حملہ سے کم از کم 12 شہری حکومت شام کے دیہات میں جو شمال مغربی شام میں واقع ہے، ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ صنعا نے الزام عائد کیا کہ اس کی ذمہ دار القاعدہ سے ملحق تنظیم ’’حیات تحریر الشام‘‘ ہے۔ صنعا کے بموجب 15 افراد پر اتوار کے دن دیر گئے الودھی دیہات میں جو شہر حلب کے قریب ہے، کئے گئے اور حیات تحریر الشام حلب کے چند دیہی علاقوں پر قابض ہے جو پڑوسی صوبہ ادلیب سے متصل ہے۔ یہی تنظیم اس حملہ کی ذمہ دار ہے۔ چند تصویری جھلکیاں شائع کی گئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہیکہ چند متاثرین حملہ کے بعد دواخانہ میں شریک کردیئے گئے ہیں۔ یہ پٹیوں سے ڈھکے ہوئے مرد اور بچے ہیں جنہیں اسٹریچرس پر لٹا دیا گیا ہے اور ان کے اجسام پر دبیز کمبلیں اڑا دی گئی ہیں۔ شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے بھی اموات کی تعداد کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ مہلوکین میں پانچ بچے بھی شامل ہیں اور دیہی حلب میں مقیم جہادی اس حملہ کے ذمہ دار ہیں لیکن برطانیہ میں قائم رسدگاہ کی شاخ میں واضح طور پر کسی جہادی تنظیم کا نام نہیں لیا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جبکہ شام کی سرکاری فوجیں ایچ ٹی ایس جہادیوں کے ساتھ شامی صوبہ ہما میں مصروف جنگ ہے۔