جہاز شکن میزائلوں کا پاکستان میں کامیاب تجربہ

   

اسلام آباد ۔ /25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نیوی نے ہفتہ کو شمالی بحر عرب میں جہاز شکن میزائلوں کے سلسلہ وار تجربات کئے جو کامیاب رہے ۔ یہ میزائل جہازوں کی سطح سے داغے گئے ۔ بحریہ کے ترجمان ریئر اڈمیرل ارشاد جاود نے کہا کہ چیف آف نوول اسٹاف اڈمیرل ظفر محمود عباسی نے ان میزائلوں کے تجربہ کا مشاہدہ کیا ۔ بحریہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز شکن میزائل جنگی جہازوں اور طیارہ کے ذریعہ سطح سمندر سے داغے گئے ہیں ۔ میزائل فائرنگ کے کامیاب مظاہرے سے پاکستان نیوی کی قابلیت اور فوجی تیاری ظاہر ہوتی ہے ۔ اس موقع پر اڈمیرل عباسی نے کہا کہ پاکستان بھی دشمن کا سامنا کرنے تیار ہے ۔