جہانوی اور ایشان ’’ڈیر کامریڈ‘‘ کے ہندی ری میک میں پھر ایک ساتھ

   

بالی ووڈ میں ان دنوں ساوتھ فلموں کا ری میک بنانے کا بخار چڑھا ہوا ہے۔ حال ہی میں وجئے دیورکنڈہ کی فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کا ہندی ری میک بنایا گیا ہے جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوا۔ اب کرن جوہر وجئے دیورکنڈہ کی ایک اور سوپر ہٹ فلم ’’ڈیر کامریڈ‘‘ کا ہندی ری میک بنانے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس فلم میں کرن جوہر جہانوی کپور اور ایشان کھٹر کو لیڈ رول میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ایشان اور جہانوی نے کرن کی ہی فلم ’’دھڑک‘‘ سے ہی بالی ووڈ میں داخلہ لیا تھا اور اب اس بار کرن کی اس اگلی فلم میں بھی ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ ایشان اور جہانوی کی کمسٹری کو لوگوں نے بھی پسند کیا تھا۔ بتاتے چلیں کے جہانوی کے سامنے کئی فلموں کے آفرز ہیں وہیں خبر ہے کہ دھڑک کے بعد ایشان بھی بہت جلد بھارت کے ڈائرکٹر علی عباس ظفر کی نئی فلم کرنے والے ہیں۔