ظہیرآباد ۔ 24 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد بلدی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے شاندار کامیابی درج کی ، اسی طرح کانگریس پارٹی امیدوار وارڈ نمبر 17 سے جہانگیر قریشی نے مسلسل تیسری مرتبہ شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میونسپل بلدیہ میں ریکارڈ قائم کیا ۔ انھوں نے سابق میں بھی قریش محلہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب تیسری مرتبہ بھی922 ووٹوں کی اکثریت سے شاندار کامیابی حاصل کی جس پر ظہیرآباد بالخصوص قریش برداری کی جانب سے ان کی خدمات کی ستائش کی گئی ۔ عوام نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ وارڈ کی عوام کے ہر مسائل و فلاحی اسکیمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں کونسلر بلدیہ جہانگیر قریشی کا کلیدی رول رہا ہے۔ انھیں 2006 ء بلدی انتخابات میں متحدہ ضلع میدک میں سب سے کم عمر رکن بلدیہ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ مسلسل تیسری مرتبہ بحیثیت رکن بلدیہ منتخب ہونے پر جہانگیر قریشی نے وارڈ نمبر 17 کی عوام سے اظہار منمونیت کیا۔