جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی کو فعال اور کارکرد ادارہ بنانے کا عزم

   

محبوب نگر میں نو تشکیل شدہ کمیٹی کے اجلاس سے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کی مخاطبت

محبوب نگر /24 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی محبوب نگر کو ہمہ جہتی ترقی دیتے ہوئے ایک فعال اور کارکرد ادارہ بنایا جائے گا ۔یہ اعلان ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ نے جہانگیرپیراں آئی ٹی آئی محبوب نگر میں نوتشکیل شدہ کمیٹی کے جائزہ حاصل کرنے کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ یہ ایک قدیم ادارہ ہے اور اس سے ہزاروں طلباء فارغ ہوکر روزگار سے جڑچکے ہیں۔ اب آئی ٹی آئی میں مزید نئے کورسیس متعارف کرواکر اس کو فعال اور مستحکم بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی اور اس کیلئے درکار فنڈز کو بھی بہت جلد منظور کروایا جائے گا ۔ انہوں نے اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔ کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے سید لطیف شاہ قادری ( ظفر شاہ ) نائب صدر سلمان شریف سکریٹری کی حیثیت سے محمد مقتدر سیٹھ و دیگر 8 ممبران نے جائزہ حاصل کیا۔ اس موقع پر سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت مردان علی شاہ قادریؒ سید غوث محی الدین صدر قاضی ، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، عبدالہادی ایڈوکیٹ ، محمد عبدالرحمن چیرمین اگریکلچر مارکٹ کمیٹی ، محمد تقی حسین صدر عیدگاہ کمیٹی ، سید محسن نائب صدر وقف کامپلکس ، محمد محسن صدر شعبہ اقلیت بی آر ایس محبوب نگر ٹاون ، محمد بشیر بی آر ایس میونسپل فلور لیڈر ، شیخ عمر ، ریاض الدین امجد ، خواجہ پاشاہ ، راشد خان کونسلرز ، سید افروز شاہ ، محمد جہانگیر ، مزمل محی الدین ، محمد ارشد علی کونسلران بلدیہ ، محمد عمران نعیم ، ڈاکٹر محمد احمد ، عبدالرحمن قریشی و دیگر موجود تھے ۔