حیدرآباد۔8 ۔ستمبر (سیاست نیوز) جہد کار اور صحافی تین مار ملنا کو چلکل گوڑہ پولیس نے تفتیش کے بعد دوبارہ چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا ہے۔ لکشمی کانت شرما نامی شخص کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تین مار ملنا کو حراست میں لیا تھا اور انہیں عدالتی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ ترملگیری اور چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشنوں کے علاوہ ٹاسک فورس اور کرائم برانچ میں علحدہ مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہے ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے مقدمہ کی جانچ کیلئے ملنا کو تحویل میں لیا تھا ۔ تحویل کی تکمیل کے بعد گاندھی ہاسپٹل میں ان کا معائنہ کرایا گیا اور چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ R