جہد کار ورا ورا راؤ دو دن کیلئے کرناٹک پولیس کے زیر تحویل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔5جولائی (سیاست نیوز) انقلابی مصنف ورا وراراؤ کو کرناٹک پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور عدالت نے ورا ورا راؤ کو تحقیقات کے لئے دو روز کی پولیس تحویل کو منظوری دی ہے۔14 سال قبل کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس کیمپ پر نکسلائٹ کے حملہ کے مقدمہ میں اس وقت ورا ورا راؤ کو ملزم نمبر 12 بنایا گیا تھا اور اس مقدمہ میں اب کاروائی کرتے ہوئے کرناٹک پولیس نے انہیں دو دن پولیس تحویل میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔قبل ازیں انہیں اسی مقدمہ میں اے ایم ایف کورٹ میں پیش کیا گیا اور وارنٹ پر عمل آوری کے بعد انہیں پواگاڈہ موضع لیجایا گیا۔ ورا ورا راؤ جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ہلاک کرنے کے الزام میں یرواڈہ جیل (پونے) میں تھے انہیں سخت پولیس بندوبست کے درمیان کرناٹک منتقل کیا گیا
جہاں انہیں 14سال قبل کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ 78سالہ انقلابی مصنف کا ادعا ہے کہ جس وقت کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس کیمپ پر وینکٹ اماناہلی میں حملہ کیا گیا ۔اس وہ چنچل گوڑہ جیل میں قید تھے۔