حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کرناٹک میں ٹمکور ضلع کی مقامی عدالت نے ممتاز جہد کار اور انقلابی شاعر ورا ورا راؤ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ ورا ورا راؤ کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وہ مختلف مقدمات میں عدالت کی مشروط ضمانت پر باہر ہیں اور انہیں ممبئی سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2005 میں ضلع میں پولیس پر حملہ کے ایک واقعہ میں ورا ورا راؤ اور غدر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ورا ورا راؤ کے وکیل نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن کورٹ مادھوگیری کی جانب سے جاری کردہ غیر ضمانتی وارنٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس مقدمہ میں ورا ورا راؤ کو ملزم بنایا گیا ہے اس میں دراصل نکسلائیٹس ملوث ہیں ۔ نکسلائیٹس کے حملہ میں 6 ملازمین پولیس اور ایک شہری کی ہلاکت واقع ہوئی تھی۔ یہ واقعہ 10 فروری 2005 کو پیش آیا تھا۔ 81 سالہ ورا ورا راؤ بھیما کورے گاوں مقدمہ میں بھی ملوث ہیں۔ ممبئی ہائی کورٹ نے انہیں مشروط ضمانت پر رہا کیا ہے۔ ر
