حیدرآباد : برکت پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں مزید جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ بی شراونی ساکن برکت پورہ کی شادی ڈسمبر 2020 ء میں ہوئی تھی اور شادی کے وقت اسے معقول جہیز دیا گیا تھا لیکن سسرالی رشتہ دار اسے مبینہ طور پر 4 تولے طلائی زیورات لانے پر مجبور کررہے تھے اور اس سلسلہ میں ہراساں کیا جارہا تھا ۔ شوہر رمیش اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر شراوانی نے خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کرلی ۔ پولیس کاچی گوڑہ نے رمیش اور دیگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔
ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ہے ۔ شہر میں جہیز ہراسانی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے