جہیز قتل:تین افراد کو عمر قید

   

بلیا28 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بلیا کی ایک عدالت نے جہیز قتل کے معاملے میں تین افرد کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر پانچ۔پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔اڈیشنل جج(اول) چندبھان سنگھ کی عدالت نے کل جہیز کے خاطر کئے گئے قتل کے ملزم شوہر، ساس و سسر کو قصوار قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا و پانچ پانچ ہزار روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ۔ پراسیکیوشن کے مطابق سکندر پور تھانہ کے لوہر گرام کے ہریش چندر نے اپنی بیٹی گڑیا کی شادی 16 مئی 2016 کو بھیم پورا کے سریندر کے ساتھ کی تھی۔ شادی کے ایک ماہ بعد ہی 26 جون 2016 کو جہیز نہ لانے کی وجہ سے سسرال والوں نے گڑیا کا گلا دبا کرقتل کردیا تھا۔ ہریش چندر نے بھیم پورا تھانے میں اس ضمن میں مقدمہ درج کرایا تھا۔تین سال سے زیادہ وقت تک چلے اس مقدمے میں جج نے دونوں فریقین کی دلیلیں سنیں ۔