جہیز میںرقم کا مطالبہ ‘نکاح سے قبل دلہے کی پٹائی

,

   

لکھنو: اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کے ایک شادی خانہ میں جہیز میں لاکھوں روپئے کا مطالبہ کرنے پر سسرالی افراد نے دلہے کی زبردست پٹائی کردی ۔ دلہے کے گھر والوں کی جانب سے نکاح سے قبل جہیز کی مد میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا گیا جس پر پر دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی پٹائی کردی۔ میڈیا کے مطابق نکاح کی تقریب سے عین قبل دلہے کے والد نے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ بارات واپس لے جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق دلہن کے اہل خانہ پہلے ہی 3 لاکھ روپئے نقد اور ایک لاکھ روپے کی ہیرے کی انگوٹھی دے چکے تھے لیکن دلہا کے گھر والے پھر بھی مطمئن نہیں تھے۔دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے جس پر دلہن کے اہل خانہ اور مہمانوں کو غصہ آگیا اور انہوں نے دلہا کو مارا اور پیٹنا شروع کردیا۔ میڈیا کے مطابق دلہن کے اہل خانہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس شخص کی پہلے بھی 2،3 شادیاں ہوچکی ہیں۔