جہیز میں بائیک نہ ملنے پر اندرون 24 گھنٹے تین طلاق

   

اترپردیش کے بارہ بنکی میں مبینہ طور پر تین طلاقت کا عجیب واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اندرون 24 گھنٹے شادی کے بندھن سے الگ کردیا کیوں کہ لڑکی کی فیملی جہیز میں موٹر سائیکل نہیں دے پائی تھی۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ انہوں نے تمام دیگر اشیاء دیئے جن کا دولہے والوں کی طرف سے تقاضہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے دولہے اور اس کی فیملی کے خلاف تحقیقات شروع کی ہے۔