بارہ بنکی : اُترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک بی جے پی یوتھ ونگ لیڈر کی بیوی اسنہا لتا کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ مقتولہ کے باپ نے اپنے داماد راہول سنگھ پر الزام عائد کیا کہ اُس نے جہیز میں کار کے مطالبہ کی تکمیل نہ کرنے پر اسنہا لتا کو قتل کیا ہے ۔ تاہم راہول سنگھ نے دعویٰ کیا کہ اُنھیں راستہ میں مشتبہ ڈاکوؤں نے روک کر لوٹ لیا اور مزاحمت پر اسنہا لتا کو گولی ماردی ۔