جہیز ہراسانی اور شوہرسے جھگڑوں پر خواتین کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/19جولائی، ( سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک اور شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ دو علحدہ واقعات جواہر نگر اور جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ شاردھا جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن مہیش کی بیوی تھی اس خاتون کو شوہر کے علاوہ ساس اور خسر سے ہراسانی کا سامنا تھا۔ زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو اذیت پہنچائی جارہی تھی جس سے تنگ آکر اس خاتون نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 45 سالہ بالا منی جو انجیا نگر علاقہ کے ساکن شخص سہادیو کی بیوی تھی 7 جولائی کو اس خاتون نے خود سوزی کرلی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ خاتون کل رات فوت ہوگئی۔ بالامنی کا اس کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔