جہیز ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) معین آباد علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں مزید جہیز کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ایم دیوی کی شادی رمیش سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے ہی اسے مزید جہیز کیلئے ہراساں کیا جارہا تھا ۔ شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر دیوی نے خود پر کیروسن چھڑک کر خودسوزی کرلی ۔