حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) زائد جہیز کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 37 سالہ سریشا کی کل رات مشتبہ حالت میں سانس بند ہوگئی ۔ یہ خاتون پیشہ سے فزیو تھراپسٹ تھی جو چکری پورم کالونی علاقہ کے ساکن پون کمار ریڈی کی بیوی تھی ۔ شادی کے بعد شوہر اور سسرالی رشتہ دار ہراساں و پریشان کر رہے تھے ۔ کل رات سریشا کے والدین کو اس کے سسرالی رشتہ داروں نے فون پر اطلاع دی کہ تمہاری بیٹی بات نہیں کر رہی ہے اور اسے سانس لینے میں کافی تکلیف ہو رہی ہے ۔ اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی سریشا کے مائیکے والے اسکے سسرال پہونچے ۔ خاتون کے مائیکے والوں نے سریشا کی موت پر شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کو مورود الزام ٹہرایا پولیس کشائی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے ۔