حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار ایک دو ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی۔ کندکور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ 23 سالہ پریتی کماری جو سرسوتی گوڑہ علاقہ کے ساکن ساگر پربھاکر تامبے کی بیوی تھی، اس خاتون نے کل پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پریتی کماری اور ساگر کا تعلق بہار سے بتایا گیا ہے۔ دونوں سات ماہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور دو ماہ قبل ان کے افراد خاندان نے شادی پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے دونوں کی شادی کروائی۔ دو ماہ قبل ان کی شادی ہوئی اور شادی کے چند روز بعد ہی سے شوہر، خسر اور سسرالی رشتہ دار، پریتی کو ہراساں کرنے لگے تھے۔ شادی کے اخراجات کا حوالہ دے کر مائیکے سے سونا اور رقم لانے کیلئے پریتی پر دباؤ ڈالا جارہا تھا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع
