جہیز ہراسانی کا شکار خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی

   

احمدآباد : گجرات کے سابرمتی دریا میں 23 سالہ خاتون نے چھلانگ لگاکر اپنی جان دے دی جو مبینہ طور پر جہیز ہراسانی کی شکار تھی۔ خودکشی سے قبل اس نے ویڈیو پیام ریکارڈ کیا جو اپنے نظرانداز کرنے والے شوہر اور والد کے نام تھا۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں عائشہ نامی اس خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ عارف (شوہر) آزادی چاہتے ہیں اور میں انہیں آزادی دوں گی۔ خودکشی کیلئے اُکسانے کی دفعہ کے تحت پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔