حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) زائد جہیز کیلئے ہراسانی کا شکار خاتو ن نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 28 سالہ خاتون جنگماں نے کل رات خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کی شادی 10سال قبل منصور آباد کے ساکن چندرا شیکھر سے ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو گزشتہ چند عرصہ سے شدید ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور اس خاتون کا شوہر اسے مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا۔ کل رات بھی گھر آنے کے بعد اس کے شوہرنے جنگماں کو شدید مار پیٹ کی جس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس ایل بی نگر مصروف تحقیقات ہے۔