جہیز ہراسانی کا شکار دو خواتین کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ /13 جون (سیاست نیوز) زائد جہز کیلئے ہراسانی کے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی جن میں ایک خاتون 7 ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے ۔ بالاپور پولیس کے مطابق 23 سالہ آر رجیتا جو ملاپور علاقہ کے ساکن کی بیوی تھی اس خاتون نے /10 جون کو نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ رجیتا کی شادی سال 2018 ء میں ہوئی تھی اور یہ خاتون سات ماہ کی حاملہ بتائی گئی ہے ۔ سات ماہ کی حاملہ ہونے کے سبب سری نتم تقریب کے معاملہ میں تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ اس خاتون کو ہراسانی کا بھی سامنا تھا جس لئے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ کلیانی جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن شخص سریکانت کی بیوی تھی ۔ زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار پریشان کررہے تھے جس سے تنگ آکر اس خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ کلیانی کو زائد جہیز کیلئے مطالبہ پر ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔