ممبئی : ممبئی کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج اداکار سورج پنچولی کو سنسنی خیز جیا خان موت کے معاملے میں بری کر دیا، جس میں ان پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ تقریباً 10 سال بعد آیا ہے ،جب جیا، 25 سالہ ساگر سنگیت اپارٹمنٹس، جوہو میں اپنے ممبئی فلیٹ میں 3 جون 2013 کو آدھی رات کے قریب مردہ پائی گئیں۔چندروز بعد، سورج – تجربہ کار اداکار جوڑے آدتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا اور اس پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا گیا۔ ایک امریکی شہری، جیا کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ سورج کے ساتھ تعلقات یعنی ریلیشن شپ میں ہے ، جو اس وقت بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے بظاہر ایک نوٹ چھوڑا، جس میں شک کی سوئی سورج کی طرف تھی، جسے بعد میں اس کی موت کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا، جیا کی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے ایک ہفتے بعد، سورج کے خلاف آئی پی سی سیکشن 306 کے تحت مبینہ طور پر جیا کی خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔