جیب میں سیل فون پھٹ پڑا

   

گدوال۔/16 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے گدوال ٹاون میں ایک شخص کے پتلون کیی جیب میں رکھا سیل فون اچانک پھٹ پڑا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کے مطابق گدوال کی بی سی کالونی سے تعلق رکھنے والے شخص جیارامو ترکاری مارکٹ آئے تھے جب وہ تاجروں سے بات کررہے تھے کہ اچانک ان کی پتلون کی جیب میں موجود سیل فون پھٹ پڑا ۔ جس کے نتیجہ میں مارکٹ میں افراتفری مچ گئی۔ اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ البتہ پتلون کی جیب جل گئی اور سیل فون ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا جس کی وجہ سے متاثرہ شخص اور مقامی لوگ پریشان ہوگئے۔