حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث ایک جیب کترے اور مسروقہ مال خریدنے والے شخص کو سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس انسپکٹر مسٹر ایم اے جاوید نے کہا کہ 20 سالہ سید اسماعیل ساکن افضل ساگر حبیب نگر پیشہ سے جیب کترا ہے اور سابق میں کئی سرقوں کی واردات میں ملوث ہے ۔ جاریہ سال اس نے سائبر آباد کے علاقہ رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں موبائیل فون کا سرقہ کیا تھا ۔ 30 اکتوبر کی شب وائی ایم سی اے نارائن گوڑہ میں دیپاولی کے دوسرے دن منعقد ہونے والے سدر میلہ جشن کے دوران ایک شخص کا موبائیل فون اڑالیا تھا اور اس مسروقہ فون کو ملے پلی کے ساکن محمد نصیر کو فروخت کیا تھا، پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا ۔