شارجہ ۔ چینائی سوپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے راجستھان رائلز کے خلاف شکست کے بعد کہا ہے کہ اس جیت کا سہرا راجستھان کے بولروں کو جاتا ہے ۔راجستھان نے سنجو سیمسن کی طوفانی اننگز74 رنز اور اسمتھ کی69 رنزکی بدولت216 رنزکا مضبوط اسکور بنایا۔ چینائی کے لئے فاف ڈو پلیسیس نے ٹیم کو 72 رنز کی اننگز سے فتح دلانے کی کوشش کی لیکن راجستھان کے بولروںنے چینائی کو 20 اوور میں چھ وکٹ پر200 رنز تک محدودرکھا اورمیچ 16 رنز سے جیت لیا۔چینائی کی یہ دوسرے مقابلے میں پہلی شکست ہے ۔