ایڈیلیڈ۔ ہندوستان کے خلاف آٹھ وکٹوں کی غیر معمولی کامیابی بعد آسٹریلیا کے کپتان ٹیم پین نے اس کامیابی کا سہرا جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس کے سرباندھا۔ پین نے کہا اس کامیابی کا یقین نہیں ہو رہا۔ میں نے صبح میڈیا سے کہا تھا کہ بولروں کے پاس جلد وکٹ حاصل کرنے کی صلاحیت ہے لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ اتنی جلدی ہوگا۔