جیزان ایئرپورٹ پر کئے گئے ڈرون حملے ناکام

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔5جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یمنی باغیوں کے ڈرونس جن کے ذریعہ جنوبی سعودی عرب کے سیویلین ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم سعودی کی قیادت والی اتحادی فوج نے ان ڈرون حملوں کو ناکام کردیا ۔ یاد رہے کہ سعودی مملکت پر تازہ حملے کئے جارہے ہیں ۔ دریں اثناء سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کے ذریعہ جیزان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔