جیسا کیا ہے ویسا بھگتنا پڑے گا

,

   

Ferty9 Clinic

عہدیدار پر حملہ کرنے والے بیٹے کو بی جے پی لیڈر کی تنبیہ
اندور ۔ 5 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے بی جے پی ایم ایل اے آکاش وجئے وارگھیا کو ایک میونسپل عہدیدار پر بیاٹ سے حملہ کرنے کے پاداش میں نوٹس وجہہ نمائی جاری کرنے کے بعد آکاش کے والد اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے وارگھیا نے اپنے بیٹے کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جیسا کیا ہے ویسا بھگتنا پڑے گا ‘‘ ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اپنے بیٹے کو صاف طورپر کہہ دیا ہے کہ اُسے اب سنگین حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی ہی ہمارے لئے سب کچھ ہے ۔ انھوں نے بی جے پی کے صدر مدھیہ پردیش راکیش سنگھ سے کہاکہ وہ آکاش کے خلاف کارروائی کریں ۔