جیسلمیر :راجستھان سے متصلہ جیسلمیر میں فوج اسٹیشن کے باہر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے جاسوسی کرنے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کے قبضے سے ملے موبائل فون میںپاکستان سمیت کئی ممالک کے نمبروں سے رابطہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں اور خفیہ ایجنسی کی ذریعہ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے آئی ایس آئی کے ذریعہ ہنی ٹریپ کے جال میں پھنساکر رکھا ہوا ہوگا۔