جیسن رائے پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ

   

برمنگھم ۔ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم کے اوپنر جیسن رائے پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔جیسن رائے نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں آوٹ دیئے جانے کے بعد فیلڈ امپائر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔جیسن رائے کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔انگلش بیٹسمین کے ڈسپلنری ریکارڈ میں دو ڈی میریٹ پوائنٹس بھی شامل کردیئے گئے ہیں۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔انگلینڈ نے 27 سال بعد کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔