اینٹیگا ۔21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر اور ویمنز کرکٹر دیاندرا ڈوٹن نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ ہولڈر پلیئر آف دی ایر اور ٹسٹ پلیئر آف دی ایر قرار پائے جبکہ ڈوٹن نے ویمنز زمرے میں تینوں ایوارڈز جیت کر کلین سویپ کر دیا۔ہولڈر کی ایک سال کے دوران کارکردگی شاندار رہی۔ شائی ہوپ نے مسلسل دوسری مرتبہ ونڈے پلیئر آف دی ایر ایوارڈ اپنے نام کیا۔