لندن ۔ 20 جون (ایجنسیز) اوپنر یشسوی جیسوال اور نئے کپتان شبھ من گل اس سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے آج انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے پہلے روز 359/3 کا اطمینان بخش اسکور کرلیا۔ جیسوال 101 پر آوٹ ہوئے جبکہ گل 127 پر ناٹ آوٹ ہے۔ رشبھ پنت بھی 65 پر ناٹ آوٹ ہے۔ کے ایل راہول 42 اور سائی سدرشن 0 پر آوٹ ہوئے۔