جیسوال متواتر دوسری سنچری سے محروم ہونے پر مایوس

   

Ferty9 Clinic

پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن اپنی دوسری ٹسٹ سنچری بنانے کا موقع ضائع کرنے پر ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے اوپنر یاشاسوی جیسوال نے کہا کہ وہ اس سے سیکھیں گے اور مستقبل میں مایوسی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔ کوئنز پارک اوول میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد جیسوال اورکپتان روہت شرما نے 139 رنزکا آغازکیا۔ اس موقع پر جیسوال 74 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہ جیسن ہولڈر کی گیند پر وائیڈ ڈلیوری کا تعاقب کرنے کی کوشش کے بعد گلی میں کیچ دے دیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان نے 84 اوورز میں 288/4تک پہنچا جبکہ ویراٹ کوہلی 87 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری سنچری سے محروم ہونے پر جیسوال نے کہا کہ یقیناً میں مایوس ہوں، لیکن کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے۔ مجھے سیکھتے رہنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اگلی بار جب میں اس صورتحال میں آؤں گا تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ یہ ٹھیک ہے، یہ کرکٹ ہے۔ ہر بار خواہش پوری نہیں ہوتی ہے کہ میں اس بات کو یقینی بناؤں کہ میں ٹیم کے لیے کتنا اچھا حصہ ادا کرسکتا ہوں اور اچھا کھیل سکتا ہوں۔ ہر میچ میں یہی سوچ ہے۔ جب بھی میں بیٹنگ کرتا ہوں، میں ہمیشہ طویل وقفہ تک بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جب ہم آؤٹ ہوتے ہیں تو یقیناً مایوسی ہوتی ہے۔ یہ کرکٹ ہے، ہمیں یہ سیکھتے رہنے کی ضرورت ہے کہ ہم اگلی بار کیاکر سکتے ہیں۔ ملک کے لیے کھیلنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔