نئی دہلی ۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے ٹیم انڈیا کے اوپنر یشسوی جیسوال پر تبصرہ کیا ہے ۔ باسط علی نے اپنے یوٹیوب لائیو پرکہا کہ جس طرح سے یشسوی جیسوال بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹسٹ میں آؤٹ ہوئے وہ ٹیم انڈیا کے لیے تشویشناک ہے۔ یشسوی جیسوال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے باسط علی نے کہا یشسوی جیسوال نے دونوں اننگز میں بہت خراب شاٹس کھیلے۔ میرے خیال میں یہ میچ جیسوال کے لیے صفر ہے لیکن وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں لیکن انھیں سیکھنا چاہیے۔ اب نہیں سیکھو گے تو کب سیکھو گے؟ جب آپ کے پاس فارم ہو تو آپ کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ آپ کو خراب شاٹس کھیل کر اپنی وکٹیں نہیں گنوانی چاہئیں۔ یہ ٹیم انڈیا کے لیے تشویشناک ہے۔ یادر ہکہ یاشاسوی جیسوال کو دونوں اننگز میں مہمان ٹیم کے فاسٹ بولر ناہید رانا نے آؤٹ کیا۔ دونوں اننگز میں وہ آف اسٹمپ کے باہرجاتی ہوئی گیند پر خراب شاٹس کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے ہیں ۔