جیسوال پہلے ٹسٹ میں سنچری بنانے والے17ویں ہندوستانی

   

روسو (ڈومینیکا)۔ ہندوستان کے نوجوان بائیں ہاتھ کے اوپنر یاشاسوی جیسوال پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن تین ہندسوں کے نشان تک پہنچنے کے بعد ٹسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے ہندوستان کے 17ویں کھلاڑی بن گئے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف یہاں جیسوال جنہوں نے 40 ناٹ آؤٹ پر دوسرے دن کا کھیل دوبارہ شروع کیا، کریز پر قیام کے دوران محتاط رہنے کے بعد وہ اپنے کھیل میں مثبت نظر آئے ۔ انہوں نے کھانے کے وقفے کے بعد تیزی لائی اور 215 گیندوں میں11 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری مکمل کی۔ اوپنر نے ٹسٹ ڈیبیو پر اپنی سنچری 70ویں اوور میں مکمل کی، جب کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ اسٹینڈ 200 سے تجاوز کرگیا تھا۔ یہ ٹسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز میں ہندوستان کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے اورجیسوال بھی ٹسٹ میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی اوپنر بن گئے۔ گھر سے باہر ڈیبیوپر یہ کارنامہ انجام دیا ۔ ڈیبیو پر ٹسٹ سنچری بنانے والے آخری ہندوستانی بیٹر2021 میں کانپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف شریاس ایر تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جیسوال کے اوپننگ پارٹنر روہت شرما نے اتفاق سے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو پر ٹسٹ سنچری بنائی تھی۔جیسوال اگرچہ صرف ساتویں ہندوستانی بیٹر ہیں اور 13 سال میں پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے گھر سے باہر ڈیبیو پر ٹسٹ سنچری بنائی ہے۔ سریش رائنا جنہوں نے 2010 میں سری لنکا کے خلاف 120 رنز بنائے، ہندوستان کے باہر ڈیبیو پر ٹسٹ سنچری بنانے والے آخری ہندوستانی بیٹر ہیں۔ان سے پہلے 2013 میں شکھر دھون اور2018 میں پرتھوی شا نے بطور اوپنر ہندوستان کے لیے ٹسٹ ڈیبیو پر سنچریاں بنائی تھیں۔ اتفاق سے ٹسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے آخری تین ہندوستانی ممبئی کے کھلاڑی ہیں اور وہ روہت، شا اور شریاس ایر ہیں۔ جیسوال نے اس ٹسٹ سے پہلے اپنے کیریئر میں صرف 15 فرسٹ کلاس میچ کھیلے تھے لیکن نو سنچریوں کے ساتھ ان کی اوسط 80 سے زیادہ ہے، جس میں گزشتہ سال دلیپ ٹرافی فائنل کی دوسری اننگز میں شاندار 265 رنز بھی شامل ہیں۔