جیسوال ڈبل سنچری رنز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر

   

   بنگلورو۔16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کی نوعمر یاشسوی جیسوال نے لسٹ اے ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن کر ریکارڈ کی کتاب میں جگہ بنالی ہے ۔ اپنے پہلے وجے ہزارے ٹورنمنٹ میں کھیلتے ہوئے 17 سالہ نوجوان نے 154 گیندوں میں 203 رنز بنائے ، جس میں جھارکھنڈ کے بولروںکے خلاف 12 چھکے اور 17 چوکے شامل ہیں جس میں ہندوستان کے فاسٹ بولر ورون آرون اور شہباز ندیم بھی شامل تھے۔ اوپنر کی شاندار اننگز نے وجے ہزارے ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے میچ میں جھارکھنڈ کے لئے ممبئی کی طرف سے 359 رن کا بڑا ہدف دیا۔ جیسوال کیرل اور گوا کے خلاف بالترتیب 113 اور 122 رنز بنا کر ٹورنمنٹ میں عمدہ فارم میں ہیں۔ یہ کارنامہ سنجو سیمسن نے 212 رن بناکر ناٹ آؤٹ ہونے کے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں درج ہوا ہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ ہفتے ہندوستانی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر سنجوسامسن نے بھی شاندار ڈبل سنچری اسکور کی تھی جوکہ رواں وجے ہزارے ٹورنمنٹ کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔