ممبئی:آسٹریلیا کے حالیہ دورہ پر بارڈر۔ گواسکر ٹرافی میں شاندار مظاہرہ کرنے والے ہندوستان کے اوپنر یشسوی جیسوال نے چہارشنبہ کو رانجی ٹرافی کے اگلے راؤنڈ کے لئے اپنی دستیابی کی تصدیق کرنے کے بعد ممبئی کیمپ میں شمولیت اختیارکی لیکن کپتان روہت شرما کو ٹریننگ کے پہلے دن کچھ پریکٹس کرنے کے بعد نہیں دیکھا گیا۔ روہت جنہوں نے منگل کو یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی کے کپتان اجنکیا رہانے کے ساتھ بیٹنگ کی، توقع ہے کہ وہ ایک یا دو دن میں دوبارہ تربیت شروع کریں گے۔ تاہم یہ دیکھنا باقی ہے روہت میچ کھیلیں گے ؟