جیسے 370ختم ہوا ویسے ہی رام مندر تعمیر ہوگا: سمبت پاترا

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر وزیر سمبت پاترا نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر جلد ہی حقیقت ہوگا کیونکہ یہ بھگوا پارٹی کے اہم ایجنڈوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370کے منسوخ کی طرے رام مندر بھی بہت جلد تعمیر ہوگا۔

رام شرد کوٹھاری پرتیبھا احترام 2019ء کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سمبت پاترا نے کہا کہ بھروسہ رکھیئے اور صبر کیجئے رام مندر بھی تعمیر ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی پروگرام میں جایا کرتے تھے تولوگ ہم سے پوچھتے تھے کہ کشمیر سے دفعہ370کب منسوخ ہوگا، لوگوں کا خیال تھا کہ یہ کبھی حقیقت نہیں ہوگالیکن آپ نے دیکھا کہ کشمیر سے دفعہ370ختم ہوچکا ہے۔ لہذا بھروسہ رکھیے کہ بی جے پی کے تمام وعدے پورے ہوں گے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی، یکساں سیول کوڈ اور رام مندر کی تعمیر بی جے پی کے تین اہم ایجنڈے مانے جاتے ہیں۔