جیشنیو دیو ورما تلنگانہ کے گورنر مقرر

   

نئی دہلی ۔ 27 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : صدر جمہوریہ دروپدری مرمو نے آج بعض ریاستوں کے گورنرس کا تقرر عمل میں لایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر جمہوریہ نے جیشنیو دیو ورما کو تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا ہے ۔ جب کہ جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو مہاراشٹرا کا گورنر مقرر کیا ہے جنہیں تلنگانہ کے گورنر کی زائد ذمہ داری دی گئی تھی ۔ ۔