موہالی، 02 ستمبر (یو این آئی)پنجاب میں موہالی پولیس نے جیشِ محمد سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور ٹیکسی ڈرائیور کے اغوا اور قتل کے معاملے میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اس کے علاوہ ایک ہتھیار اور گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کے روز بتایا کہ موہالی کے نیاگاؤں کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور انل کمار کے اغوا اور قتل کے معاملے میں، نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے زبردستی اس کی گاڑی چھیننے کے بعد فوری طور پرمعاملہ درج کیا گیا۔