جیش رنجن کو محکمہ یوتھ اڈوانسمنٹ ٹورازم اینڈ کلچر کی بھی ذمہ داری

   

حیدرآباد۔23۔ اکٹوبر(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے آج جی او آر ٹی 1385 جاری کرتے ہوئے جیش رنجن آئی اے ایس اسپیشل چیف سیکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو محکمہ یوتھ اڈوانسمنٹ ٹورازم اینڈ کلچر بھی حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق جیش رنجن صرف محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے اسپیشل چیف سیکریٹری نہیں ہوں گے بلکہ انہیں یوتھ اڈوانسمنٹ ‘ ٹورازم اینڈ کلچر بھی حوالہ کیا جاچکا ہے اور وہ ان دونوں محکمہ جات سے متعلقہ امور کے نگران ہوں گے ۔ جیش رنجن کو حکومت کی جانب سے اسپیشل چیف سیکریٹری برائے دونوں محکمہ جات بنایا گیا ہے۔3